بینی اینڈرسن

بینی اینڈرسن

وقت

    ترجمہ: سعادت سعید

     

    ہمارے پاس گھر میں بارہ کلاک ہیں

    اس کے باوجود مجھے گماں گزرتا ہے کہ وقت کافی نہیں ہے

    آپ کچن میں

    اپنے دبلے پتلے بیٹے کے لیے چاکلیٹ دودھ حاصل کرنے جاتے ہو

    جب وہاں سے لوٹتے ہو

    تو وہ اتنا بڑا ہو چکا ہوتا ہے

    کہ اب اسے چاکلیٹ دودھ کی ضرورت نہیں رہتی

    وہ بیرلڑکیوں کے انقلاب کا مطالبہ کرتا ہے