اورل راٹیو

اورل راٹیو

افاقہ

    ترجمہ: کشور ناہید

     

    دیکھو میں واپس آگیا ہوں

    اب ہم ایک دوسرے کو پیار کریں گے

    اب ہم ایسے زندگی گزاریں گے

    جیسے پہاڑ، برف کے نیچے

    اور سنہری لہریں، اگست کے جلتے موسم میں

    اب میں خوش ہوں کہ مجھے

    دل کا بہت خیال نہیں رکھنا پڑتا ہے

    اب یہ پہلے کی طرح حسب معمول کام کر رہا ہے

    یہ مجھے کوئی تکلیف نہیں دیتا ہے

    اب یہ پہلے کی طرح، خون جمع کرتا ہے

    پھر اسے سارے بدن میں پھینک دیتا ہے

    اور یوں، دماغ اور انگلیوں کو زندگی دیتا ہے

    میں اب خوف اور موت کی دسترس سے باہر ہوں

    اس برف پر، میرے پاس ایک پنسل ہے

    جس سے میں اپنی نوٹ بک کے صفحات لکھوں گا

    جنگل میں اک بھوری چڑیا گا رہی ہے

    مگر یہاں کوئی اور خوبصورت اداس چڑیا نہیں ہے

    جو لمبے تنے کے درختوں سے، اس کو جواب دے سکے