لوسیان بلاگا

لوسیان بلاگا

میں تمہارے سامنے رک گیا

    ترجمہ: کشور ناہید

     

    میں ہر جگہ ایسے سائے کی تلاش میں بھٹکا ہوں

    جو کسی چہرے پر سجی لمبی پلکوں تلے میسر ہو

    میں اس سائے کی تلاش میں مشرق و مغرب

    اور پریوں کی کہانیوں کے ملکوں میں مارا مارا پھرا ہوں

     

    یہ بہت دیر سے ہوا، جب میں نے اسے پایا

    یہاں میرے اپنے ملک میں، اپنے ہی لوگوں کے درمیان

    میں تمہارے سامنے اس وقت آ کر رکا، جب تم خاموش تھیں

    تم نے مجھ سے کہا ’’مجھے مت چھوؤ‘‘

    میں تمہارے سامنے رک گیا تھا

    جانتی ہو کیوں

    کیوں کہ تمہارے بال اس آگ کی طرح تھے

    جسے کوئی بھی ہوابجھا نہیں سکتی ہے

    تمام جادوؤں میں سب سے سادہ اس جادو سے متاثر ہو کر

    میں رک گیا اور تمہاری پرستش کرنے لگا