نرگس
ترجمہ: ادیب سہیل
تمہاری خوشبوئیں
اور چشمے کی گہرائی
میں ان سے ہمکنار رہوں گا
محبت کے پھول
نرگس
تمہاری سفید آنکھوں کے کنارے سائے
اور خوابیدہ مچھلیاں لرزاں ہیں
اور میری آنکھوں میں پرندوں اور تتلیوں
کی رنگینی درخشاں ہے
تم جس قدر مختصر میں اسی قدر بالا قامت
محبت کے پھول
نرگس
مینڈک کتنے سرگرم ہیں!
وہ اس آئینے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
جو ہمارے اور تمہارے اضطراب کو ظاہر کرتا ہے
نرگس
میرا غم
اور میرا وجود غم