بالکنی
ترجمہ: ادیب سہیل
لولا
حزنیہ گاتی ہے
ننھے بل فائٹروں نے اسے گھیر رکھا ہے
اور وہ ’’بربربچہ‘‘
اپنے دروازے پر کھڑا
انہماک سے نغمے سن رہا ہے
لولا
ریحان اور پودینے کے پودوں کے درمیان
کھڑی حزنیہ گاتی ہے
وہی لولا
جو دیر تک برسر آب اپنے نظارے
میں محو رہی