گارسیا لورکا

گارسیا لورکا

گریہ و زاری کا قصیدہ

    ترجمہ:  ادیب سہیل

     

    میں نے اپنی بالکنی بند کر دی ہے

    کیونکہ میں گریہ سننا نہیں چاہتا

    لیکن خاکستری دیواروں کے عقب سے

    گریہ و زاری کے سوا کچھ سنا نہیں جاتا

     

    فرشتے چند ہیں جو گاتے ہیں

    کتے چند ہیں جو بھونکتے ہیں

    میرے کف دست میں ہزاروں وائلن ہیں

     

    لیکن گریہ ایک بڑا کتا ہے

    گریہ ایک عظیم فرشتہ ہے

    گریہ ایک بے پناہ وائلن ہے

     

    آنسوؤں نے ہوا کا منہ بند کر دیا ہے

    سوائے گریہ و زاری کے کچھ نہیں سنا جاتا