ارل برنی

ارل برنی

وداعیہ

    ترجمہ: شاہین

     

    عزیز ترین ویلن

    تم نے اپنے آغاز بہار میں

    میرے برف زار تک

    میرے ساتھ چلنے کی خاطر

    مجھے اپنے بازوؤں کا سہارا دیا

     

    تمہیں اب لوٹ جانا چاہیے

    کہ بہار اب بھی تمہاری منتظر ہے

    اسے طویل تر کر لینا

    اور سنہری دھوپ سے بھر دینا

     

    پھر جب خزاں آئے

    پیٹھے اور آم کے ساتھ

    تو آتش دان کے سامنے بیٹھ کر

    کسی اور شخص کو محبت کی

    ایسی ہی گرمی سے سرخرو کرنا

    جیسی تم نے مجھ پر عنایت کی تھی

     

    اگر کبھی میرا سایا

    بھڑکتی ہوئی چنگاریوں میں نظر آئے

    تو یہ محض خیر و برکت پہنچانے کی ایک کوشش ہو گی