عمر با

عمر با

انصاف کیا جاتا ہے

    ترجمہ: افضل احسن رندھاوا

     

    مارا پیٹا گیا

    لوٹا گیا،

    ہسپتال میں داخل؟

    اور گواہ؟

    ریت کے ذروں جتنے:

    اک کیڈل ہے

    اک نڈولا

    نڈیام بیلے بھی ہے

    حتیٰ کہ پرندے بھی گواہی دے سکتے ہیں ......

    پر تم بھول گئے، سردار کا

    بیٹا منصف ہے

    اور داماد ترجمان

    ٭

    بیل فوجی!

    کیا تمہیں علم نہیں

    کہ سات برس کا بیل

    سپاہی بن سکتا ہے

    اور فوج کی نوکری کے لیے

    تمہاری جگہ لے سکتا ہے