رضوان الخطیب

رضوان الخطیب

کچی کلیاں

    ترجمہ: سید نصیر شاہ

     

    اے شیخ فرتوت!

    عبا میں ہو تو بالکل ایک گرگس کا گماں ہو گا

    قبا میں تو نظر آتا ہے بالکل اس طرح جیسے

    کہن سالہ کوئی بل ٹیریئر ادھڑی ہوئی سی کھال کے اندر

    اے شیخ فرتوت!

    ترے اندر کا آتشدان برفستان کا منظر

    رہا برسوں یہی طوفان برف و باد کی زد میں

    ترے ہاتھوں میں اور گردن میں ہے انکار کی لرزش

    مگر تیری ہوس کی بھوک بھی بلڈاگ جیسی ہے

    اے شیخ فرتوت!

    جلا کر کچی کلیاں تیری خواہش ہے کہ دہکا لے

    وہ آتشدان جو وحشی جوانی کی نشانی ہے