اے ۔ وہاب علی

اے ۔ وہاب علی

عورت اور پتنگ

    ترجمہ: علی مطہر اشعر

     

    جب وہ ایک لڑکی تھی

    وہ دریچے میں کھڑی ہوئی

    اور رنگ برنگ پتنگوں کو ہوا سے زور آزمائی کرتے

    دلچسپی سے دیکھتی رہی

    جبکہ لڑکے تروتازہ سرسبز کھیتوں میں

    کھیل میں مصروف تھے

     

    اور اب کہ وہ ایک عورت ہے

    وہ ایک پتنگ کی طرح بہتی ہے

    کھیتوں کو ناراض نظروں سے دیکھتی ہے

    جہاں اس کا خاوند کھڑا ہے

    اس کی تاریں کھینچے ہوئے