سہ پہر
ترجمہ: علی مطہر اشعر
کیا یہ سچ ہے کہ
یہ دن اور اس کی حدت
گزر جائے گی
ایک نو رخصت دوست
مجھے رات اور اس کے سربستہ رازوں پر
شبہ نہیں کرنا چاہیے اور اس کا
شکرگزار ہونا چاہیے
ایک نو رخصت دوست
تمہارے پاس لوٹ آیا ہے
اس کا خیال رکھو تاکہ تم آج کی رات
اکیلے نہ رہو
کیا یہ سچ ہے؟
کیا تم سچ مچ اس سے پیار کرتے ہو یا
تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں ہے
کیایہی وجہ ہے کہ تم اتنی دیر رکے رہے؟