محبت
ترجمہ: علی مطہر اشعر
ایک کم سن چاہے جتنا بھی کم عمر ہو
خود زندگی کی تفسیر کر سکتا ہو
راستے میں لو کی گرمی
نظر انداز چہرے پر پژمردگی چھوڑ جاتی ہے
ایک کم سن چاہے جتنی بھی کم عمر ہو
نامانوس بے چین راتوں کے بارے میں بتا سکتی ہے
وہ ہماری محبت کی گواہی ہے
اس کی چیخ سنو
جب وہ اپنے دکھ بیان کرتی ہو
اس کی مسکراہٹ قبول کرو جب وہ
باور کرائے کہ وہ خوش ہے
بچہ ہماری محبت کی گواہی ہے
اسے اپنی قربت دو