بینجو شرما

بینجو شرما

روایت

     

    ترجمہ: آصف فرخی

     

    برسوں سے

    ایک تصویر میرے کمرے میں ٹنگی ہے

    دیمک کی کھائی ہوئی

    اپنے اصل سے

    مشابہت بھی گم کر چکی ہے یہ تصویر

    بڑے فخر سے اسے دیوار پر لگایا تھا

    میری ماں نے

    اور نانی اماں اس کی پوجا کرتی رہی ہیں

    آج میری آنکھیں اسے برداشت نہیں کر سکتی ہیں

    ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے

    چاہے وہ ایمان ہی کیوں نہ ہو

    وقت آگیا ہے کہ میں اس تصویر پر

    آگ کا رنگ پھیر دوں، جلتی ہوئی تیلی لے کر

    اور اسے راکھ ہو جانے دوں