بتال لو۔ لیونگ

بتال لو۔ لیونگ

غصہ

    ترجمہ: ندا فاضلی

     

    مجھے یہ احساس غصہ سے پاگل کرتا ہے

    کہ میں وہاں نہیں ہوں

    جہاں مجھے ہونا چاہیے تھا

    جب میں چھ سال کا تھا

    میں نے سنا تھا

    کچھ مشینیں ایسی ہیں

    جو آسمان میں پرندوں سی اڑان بھرتی ہیں

    پانیوں کے نیچے مچھلیوں سی رقص کرتی ہیں

    میں نے سوچا تھا

    بڑا ہو کر میں بھی ایسی ہی مشین بناؤں گا

    جسے ہواؤں میں اڑاؤں گا

    زمیں کے اندر چلاؤں گا

    مگر بعد میں مجھے معلوم ہوا

    مجھ سے پہلے ہی کچھ پرندے یہ ایجاد کر چکے ہیں

    مجھ سے پہلے ہی کچھ کیڑے زمیں کے نیچے اتر چکے ہیں

    غارت ہوں یہ سب

    سب پر غضب غضب غضب غضب

    قہر و غضب، قہر و غضب، قہر و غضب

    اب تب تک، کب تک اب، جب اب تب

    عجب عجب