پیٹر گولڈس وردی

پیٹر گولڈس وردی

چھٹا کردار

    ترجمہ:  طالب حسین اشرف

     

    جب پردہ گرتا ہے تو چھٹا ایکٹ شروع ہو جاتا ہے

    زندہ لاشیں بیدار

    اور بدروحیں زندگی سے برسرپیکار ہونے کے لیے

    اپنے اپنے خنجر صیقل کرنا شروع کر دیتی ہیں

    چھٹا کردار کیا ہے؟

    جولیٹ، شہر کی عظیم اور مصروف مارکیٹ میں رواں ہوتی ہے

    اور میکبتھ اپنے   وقت پر ٹھیک سوا آٹھ بجے وہاں وارد ہوتا ہے

    چھٹے کردار میں کیا ہے؟

    جو لیٹ خواب آور گولیاں کھا لیتی ہے

    اور رومیو اس کا سارا نشہ ہرن کر دیتا ہے

    اور موت

    ایک غیرت اور عزت مندانہ

    اور غیر مبہم خاموش انداز میں

    زندگی کی نرم و نازک تاروں پر انگلیاں پھیرتے

    جس سے سانس کے گزرنے کااحسا س بھی نہ ہو

    نہایت خاموشی اور شائستگی سے زندگی کا چراغ گل کر دیتی ہے