ناظم حکمت

ناظم حکمت

سٹالن

    ترجمہ: سمن کاظمی

     

    پتھر سے لے کر پلاسٹر اور کاغذ تک

    دو سینٹی میٹر سے لے کر سات میٹروں تک

    ہر شہر کے چوک میں ہمیں

    یہ بوٹوں کے نیچے دیے بیٹھا تھا

    بوٹ جو پتھر کے بنے تھے ...... بلکہ پلاسٹر کے اور کاغذ کے

    پلاسٹرکی، کاغذ کی اس کی پرچھائیں

    باغوں کے پیڑوں پر لٹکتی رہتی تھی

    جب ریستورانوں میں ہم کھانا کھانے بیٹھتے تھے

    تو پتھر، پلاسٹر اور کاغذ کی اس کی مونچھیں

    ہمارے سوپ میں آ گھستی تھیں

    اپنے کمروں میں ہمیں اس کی پتھر کی

    بلکہ پلاسٹر اور کاغذ کی آنکھیں گھورتی رہتی ہیں

    پھر یہ گم ہو گئیں

    چوراہوں میں سے اس کے بوٹ غائب ہو گئے

    ہمارے درختوں سے اس کی چھاؤں چلی گئی

    اس کی مونچھیں ہماے سوپ میں سے نکل گئیں

    اس کی آنکھیں ہمارے کمرے سے رخصت ہوئیں

    اور پتھر بلکہ پلاسٹر اور کاغذ کا

    ہزاروں ٹن بھاری بوجھ

    ہماری کمروں سے اتر گیا