محمد المعات

محمد المعات

گلاب

    ترجمہ: احمد سلیم

     

    مجھے رد کر دینے چاہئیں

    وہ گلاب

    جو کسی ڈکشنری یا مجموعے میں ملتے ہیں

    گلاب، صرف کسان کی بانہوں پر کھلتے ہیں

    اور کھلتے ہیں مزدور کے مکے پر

    گلاب کھلتے ہیں، صرف سپاہی کے زخموں پر

    اور کھلتے ہیں

    ایک چٹان کی پیشانی پر