ایلینا موبانگلو

ایلینا موبانگلو

محبت کوئی تقریب مسرت نہیں

    ترجمہ: شہاب صفدر

     

    تم نے کہا تھا محبت کوئی تقریب مسرت نہیں ہے

    یہ چاولوں کی طرح کوئی نرم غذا نہیں

    جسے گلے سے نیچے اتارنے والی خوراک نہ بھی ہو تو تم با آسانی نگل سکو

    اور میں نے تمھاری بات کا یقین کیا تھا

    اور میں نے ایک بے نام کمرے (دل) میں بنے ہوئے گنبد کو مرمت کیا

    اور اپنی قوت کو فراموشیوں کی نذر کر دیا

    اور اپنی ہنسی دہان زخم سے چھین لی

    اور اب میری خوشی رہن ہے

    ایک معصوم بچے کی پر درد چیخ کے عوض

    اور میں اب اپنی خوشی کو واپس خرید بھی نہیں سکتی

    حتیٰ کہ اپنے آنسوؤں سے بھی

    یعنی اب گریہ بھی میرے لیے باعث سکون نہیں

    واقعی سچ کہ محبت کوئی تقریب مسرت نہیں

    بلکہ یادوں میں گم ہونے والی یاد ہے

    محبت ایک زمین کے ٹکڑے (دل) میں جنم لینے والی دنیا ہے