بی برن بوہے

بی برن بوہے

گھاس دھرتی کی فطرت

    ترجمہ: سہراب اسلم

     

    ہماری گھاس دھرتی بہادر ہے

    اس میں اتنا خم ہے،

    کہ موسلادھار بارشوں اور چیختی چلاتی ہواؤں کا مقابلہ کرے،

    یہ گھاس دھرتی خاموش ہے،

    اور یہ سن سکتی ہے،

    گھاس کے پودوں کی سرگوشی

    اور پرندوں کے دل کی دھڑکن......!

    گھاس دھرتی کشادہ ہے

    یہ اپنے بازوؤں میں لے سکتی ہے،

    چاندی رنگ پہاڑوں کو اور لوہا رنگ سمندروں کو،

    بہادری، خاموشی اور رواداری

    ہماری گھاس دھرتی کی پہچان ہے

    اور ہماری قومیت کی بھی ......!