فیمی فاٹوبا

فیمی فاٹوبا

پاگل آدمی

    ترجمہ:  افضل احسن رندھاوا

     

    پاگل آدمی اپنی دنیا میں بیٹھا

    اپنی لاکھوں ذاتوں سے باتیں کرتا ہے

     

    رہنے کو کوئی گھر نہیں

    وہ دنیا کا مالک

    کسی محبت یا نفرت میں حصے دار نہیں

    جانب دار نہیں ہیں اس کے خیالات

    کوئی نام نہیں ہے، جس کی اسے حفاظت کرنا ہے

    شخصیت ہے کوری اس کی

    اس کا جسم سجانے کے لیے کوئی لباس نہیں

    وہ ہوائیں پہنتا ہے

    کوئی دماغ نہیں ہے جسے سنوارے وہ

    الجھے ہوئے ہیں اس کے کام

     

    پاگل آدمی اپنی دنیا میں بیٹھا

    اپنی لاکھوں ذاتوں سے باتیں کرتا ہے