مارلن منرو کے لیے دعا
ترجمہ: احمدسلیم
خدایا! اس لڑکی کو اپنے قدموں میں جگہ دینا جسے ساری دنیا مارلن منرو کے نام سے جانتی ہے
گو یہ اس کا نام نہیں تھا
لیکن تم اس کا اصلی نام جانتے ہو
اس یتیم لڑکی کا نام
جسے نو سال کی عمر میں بے آبرو کر دیا گیا تھا
اس شاپ گرل کا نام
جس نے سولہ سال کی عمر میں اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی
یہ آج تیرے حضور میک اپ کے بغیر آئی ہے
اپنے پریس ایجنٹ کے بغیر
اپنی تصویروں کے بغیر
یہ آج آٹوگراف دینے نہیں آئی