بیوروکریٹ
ترجمہ: احمدسلیم
بیوروکریٹ اکتاہٹ کے کھوکھلے سمندر میں تیرتے ہیں
حماہیوں کی وحشت میں یہ کوملتا کے سب سے بڑے قاتل ہوتے ہیں
ان کا حشر جگر کی خرابی ہوتا ہے
اور ٹیلی فون سے چمٹے ہوئے یہ ختم ہو جاتے ہیں
ان کی زرد آنکھیں گھڑی کی جانب گھورتی رہ جاتی ہیں
ان کی لکھائی بڑی خوبصورت ہوتی ہے
یہ اپنے لیے نکٹائیاں خریدتے رہتے ہیں
جب انھیں پتہ چلتا ہے کہ ان کی بیٹیاں
داد رسی کرتی ہیں تو انہیں فالج کے دورے پڑنے لگتے ہیں
ان پر درزیوں کے پیسے چڑھے رہتے ہیں
یہ ریڈرزڈائجسٹ اور نردوا کی پیاری ...... نظمیں پڑھتے ہیں
اطالوی اوپیرا دیکھنے چلے جاتے ہیں اور
اپنے سینوں پر صلیب کے نشان بناتے ہیں
یہ کمیونسٹ دشمن بیانوں پر دستخط کرتے ہیں
اور بزدلی سے خودکشی کر لیتے ہیں
ان کا کھیلوں میں ایماں ہوتا ہے
لیکن انہیں شرم آتی ہے
کہ ان کا باپ پیشے کے اعتبار سے ترکھان ہے