کارلوس نی جار

کارلوس نی جار

گواہی

    ترجمہ: احمد سہیل

     

    خون کو ہاتھوں سے مت روکو

    تمہارا وجود کلنک کا ٹیکہ ہے

    تم ان فضاؤں میں نہیں سو سکتے

     

    خون کو اپنے ہاتھوں سے مت روکو

    اپنے آپ کو آگ اور وقت کے ساتھ باہم کرو

    تمہارے گیت کبھی معتبر نہ ہوں گے

    تم کیسے قبول کر سکتے ہو

    دوسرا ورثہ

     

    تمہارے لہو میں شگاف پڑ چکا ہے

    سایوں کو پیدا کرو

     

    تمہارے گھوڑوں کی ٹاپوں سے

    وقت کچلا جاتا ہے