کارلوس نی جار

کارلوس نی جار

احتجاج

    ترجمہ: احمد سہیل

     

    انسان اور کشتی بہتے ہیں

    احتجاج سے احتجاج تک

    ساحلوں کی طرف بڑھتے ہیں

    اور تیز ریت ......

     

    انسان اور کشتی بہتے ہیں

    احتجاج سے احتجاج تک

    ان کی روحیں لہروں پر گرداب بناتی ہیں

     

    انسان اور کشتی، بہتے ہیں

    احتجاج سے احتجاج تک

    اچانک وہ گہرائی میں دھکیل دیے جاتے ہیں

     

    دو تیر

    پیالے کو اٹھاتے ہیں

    احتجاج سے احتجاج تک

    اور کشتی سورج سے نبرد آزما ہے