پاکیزہ محبت
ترجمہ: طالب حسین اشرف
کبھی کسی پر یہ راز افشا نہ کرو کہ تم محبت میں گرفتار ہو
اور نہ ہی محبت یہ راز افشا کرتی ہے کہ وہ بھی گرفتار ہو چکی ہے
بالکل اسی طرح جس طرح موت کا پنچھی
ان دیکھی دنیا کی جانب خاموش ہوا کی مانند رواں دواں ہے
لیکن
میں نے جب بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے
اور دل کا گوشہ گوشہ چیر کے پیش کیا ہے
تو وہ حالات کی سردی سے ٹھٹھر کر
خوف کے اود بلاؤ کے ڈر سے
جینے سے بیزار ہوئی ہے
(ان دیکھی منزل کی جانب چل پڑی ہے)
اور پھر اس کے جانے کے فوراً ہی بعد
ایک اجنبی مسافر آیا
ان دیکھے میں
خاموشی سے
اس کے ایک معمولی سے اشارے پر وہ اس کے ساتھ چل پڑی
(اور میں اپنی پاکیزہ محبت پر نوحہ کناں ہوں)