رحمان فارس

رحمان فارس

یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں

    یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں آپ ہی کی بہار ہے سائیں آپ چاہیں تو جان بھی لے لیں آپ کو اختیار ہے سائیں تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو ایک میرا بھی یار ہے سائیں عشق میں لغزشوں پہ کیجے معاف سائیں یہ پہلی بار ہے سائیں کل ملا کر ہے جو بھی کچھ میرا آپ سے مستعار ہے سائیں ایک کشتی بنا ہی دیجے مجھے کوئی دریا کے پار ہے سائیں روز آنسو کما کے لاتا ہوں غم مرا روزگار ہے سائیں وسعت رزق کی دعا دیجے درد کا کاروبار ہے سائیں خار زاروں سے ہو کے آیا ہوں پیرہن تار تار ہے سائیں کبھی آ کر تو دیکھیے کہ یہ دل کیسا اجڑا دیار ہے سائیں