کام اس شکوۂ تنہائی سے کیا چلتا ہے
-
کام اس شکوۂ تنہائی سے کیا چلتا ہے تو اکیلا ہے کہ دنیا سے جدا چلتا ہے رنگ آسان ہیں پہچان لیے جاتے ہیں دیکھنے سے کہاں خوشبو کا پتا چلتا ہے لہر اُٹھّے کوئی دل میں تو کنارے لگ جائیں یہ سمندر ہے یہاں حکمِ ہوا چلتا ہے پاؤں میں خاک کی زنجیر پڑی ہے کب سے ہم کہاں چلتے ہیں نقشِ کفِ پا چلتا ہے شہر در شہر دواں ہے مری فریاد کی گونج مجھ سے آگے مرا رہوارِ صدا چلتا ہے اس خرابے میں بھی ہوجائے گی دُنیا آباد ایک معمورہ پسِ سیلِ بلا چلتا ہے