نینا عادل

نینا عادل

زنجیروں کے درمیاں

    میں نے ہر رنگ ہر دھات ہر قیمت اور قسم کی زنجیروں سے محبت کی کیوں کہ میرے بچپن کو کوئی کھلونا میسر نہ تھا اور نہ میری جوانی کو کوئی اور محبوب لیکن کبھی بیداری اور نیند سے لپٹی ان ہزار ہا زنجیروں میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو میں آزادی کی زنجیر کا انتخاب کروں گی