کوفی اینی ڈوہو

کوفی اینی ڈوہو

آگ

    (کوفی اگووی کے لیے)

     

    ترجمہ: افضل احسن رندھاوا

     

    ریگ سمندر پر لیٹا ہوا گود میں گھونگا لے کر

    اس نے مجھ کو دھوپ تاپتے دیکھا

     

    ’’اپنے بچوں کی خاطر اٹھ جاؤ

    گہرے برکھا والے بادل کو ہے آگ لگی

    تمہارے کنبے والے گھر میں شعلے بھڑک رہے ہیں

    اور یہاں تم

    اک گھونگے سے شاعری کی باتیں کرتے ہو، پڑے۔‘‘

     

    ’’لیکن یہاں یہ گونگا مجھ کو بتلا رہا ہے

    کہ طوفان نے اس کے انڈے چھین لیے ہیں

    اور یہ اب سورج کو شکایت کرنے آیا ہے۔‘‘