کوفی اینی ڈوہو

کوفی اینی ڈوہو

آواز اور چپ

    ترجمہ: افضل احسن رندھاوا

     

    کیونکہ کیونکہ میں نہیں چیختا

    تم کو نہیں معلوم، میں کتنی بری طرح زخمی ہوں

     

    کیونکہ میں چوراہے پر نہیں پیارے چومتا

    تم کو شاید پتہ نہ ہو، میں کتنا پیار ہوں کرتا

     

    کیونکہ کیونکہ بار بار میں قسمیں نہیں اٹھاتا

    تمہیں نہیں معلوم یہ ہو گا ، کتنی میں پرواہ کرتا ہوں

     

    تم کہے جاتے ہو

    کیسے اور کسی بھی طور ہماری دنیا کو

    ساتھ نشانوں کے رہنا چاہیے

    پر دیکھو! ہم کیا کیا کچھ دے دیتے ہیں

    سب معنوں سے خالی، سب مقاصد سے عاری، نشانوں کا

    پیچھا کرنے میں وقت کرتے کرتے

    اپنے لفظوں کو ہم دو ٹکڑے کر لیتے ہیں، پھر ہم

    اک ٹکڑے کو آوازوں اور دوسرے کو خاموشی میں

    کر لیتے ہیں تقسیم