می سن

می سن

کنول

    ترجمہ: حبیب فخری

     

    سرخ اینٹوں اور ہری ٹائلوں والی جھیل سے

    تہہ در تہہ خیالی پیکر

    پھول کے

    ایک طرح کی عمارت

    دھند میں سے میری جانب نگراں

    دھند میں کنول

    دھند میں کنول

    اوہ جیسے ایک طرح کی عمارت ہو

    اور پھر

    وہ دور افتادہ کنول

    ایک بارش بھری صبح پر

    ایک سرخ لکیر

    میرا سایہ