محمد اظہار الحق

محمد اظہار الحق

کہکشاں میں جگہ بنا لوں گا

    کہکشاں میں جگہ بنا لوں گا میں بھی کچھ دیر ٹمٹما لوں گا تم سمندر کا دل بڑھاتے رہو آسمانوں کو میں بچالوں گا گر تمہاری خوشی اسی میں ہے دل کو دنیا سے میں اٹھالوں گا تیرے جانے سے کچھ نہیں ہوتا شہر یہ پھر سے میں بسا لوں گا آج کل تو نہیں ذرا فرصت پھر کسی دن تجھے منا لوں گا