اندر اندر جلنے والو ! جیتے رہو
-
اندر اندر جلنے والو ! جیتے رہو ہجر میں آپ سنبھلنے والو ! جیتے رہو کیمپس کی خالی سڑکوں پر ، شام کے وقت تنہا پیدل چلنے والو ! جیتے رہو چُپ کروا دینے کی قدرت رکھ کر بھی خاموشی میں ڈھلنے والو ! جیتے رہو اپنے آپ سے ، ٹل جانا آسان نہیں اپنے آپ سے ٹلنے والو ! جیتے رہو ہم دونوں کو دیکھ کے اک دُوجے کے ساتھ اے ہاتھوں کو ملنے والو ! جیتے رہو