نظم
-
دیکھو اندھی چڑیا کل چاند تک نے مجھ کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور وہ شجر کہ جس کا بیج میں نے خود بویا تھا کبھی کا میرے قد سے بلند ہوکر کھو چکا ہے دیکھوا ندھی چڑیا اس کے علاوہ تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور اب وہ کچھ بھی نہیں ہے صرف تم ہو!