زباں کو مل گئی معراج اس کلام کے بعد
زباں کو مل گئی معراج اس کلام کے بعد نبیؐ کا نام لیا جب خدا کے نام کے بعد ازل کے روز سے اب تک نظر یہ آیا ہے یہی ہیں صبح سے پہلے، یہی ہیں شام کے بعد انہیؐ کا اسمِ گرامی زباں پہ آتا ہے کبھی دُرود سے پہلے، کبھی سلام کے بعد خوشی سے کھل گئی یوں رُوح بعدِ ذکر ِنبیؐ کہ جیسے ہنستا ہے مزدور اپنے کام کے بعد کچھ اس زباں میں خدا کا پیام پہنچایا کلیم کی نہ ضرورت پڑی کلام کے بعد کسی جہت سے نبوت کا کر سکے دعویٰ کسے مجال رسولِؐ فلک مقام کے بعد جو پوچھتا ہے یہ کس کے لیے ہے ذوقِ سفر نبیؐ نکلتا ہے منہ سے ہر ایک گام کے بعد فقط رسولؐ کو یہ فخر کائنات میں ہے! دُرود پڑھتا ہے ہر ایک اُن کے نام کے بعد