نظر دیکھ لیتے جبیں دیکھ لیے
-
نظر دیکھ لیتے جبیں دیکھ لیے تمنا تھی انؐ کو کہیں دیکھ لیتے نہیں دور دل سے، مگر آرزو ہے ذرا اور دل کے قریں دیکھ لیتے اگر جلوۂ حق کی حسرت تھی موسیٰؑ محمدؐ کا روئے حسین دیکھ لیتے محبت تو جب تھی کہ رُوئے پیمبرؐ جہاں دل مچلتا وہیں دیکھ لیتے تمنائے آخر ہے یہ زندگی میں جہاں آپؐ ہیں وہ زمیں دیکھ لیے خدا اتنی توفیق اے کاش دیتا مدینے کا منظر یہیں دیکھ لیتے