وحید الحسن ہاشمی

وحید الحسن ہاشمی

جو بیاد حضورؐ رہتا ہے

    جو بیاد حضورؐ رہتا ہے اس کے سینے میں نور رہتا ہے جس نے سن لی ہیں آپؐ کی باتیں وہ محبت سے چُور رہتا ہے کم نہیں ہے یہ نشۂ مدحت حشر تک تو ضرور رہتا ہے حق کے نزدیک آ نہیں سکتا آپؐ سے جو بھی دُور رہتا ہے آپؐ کا نام جب بھی سنتا ہوں مدتوں پھر سرور رہتا ہے آپؐ کی بات ماننے والا عمر بھر باشعور رہتا ہے جو نہ جانے نبیؐ کے علم کا دَر پاس ہو کر بھی دُور رہتا ہے بس یہ سمجھو وہ ہے حضورؐ سے دُور جس کا دل ناصبور رہتا ہے