بہرِ پیغمبرؐ فروغِ دیں کا ساماں کر دیا
بہرِ پیغمبرؐ فروغِ دیں کا ساماں کر دیا اِک خدیجہ ؐدے کے حق نے کام آساں کر دیا کون لا سکتا ہے اس بی بیؑ کی دنیا میں نظیر جس کی بیٹی نے زمانے بھر کو حیراں کر دیا کم نہیں ہے ان کے شوہر کا یہ احسانِ عظیم آدمی کو آدمیت دے کے انساں کر دیا یہ عجب رُتبہ خدیجہؑ کو ملا کونین میں حق نے ان کی نسل کو جنت بداماں کر دیا یہ انہی کی نسل کا عالم میں فیضِ عام ہے کفر کے ہر خواب کو خوابِ پریشاں کر دیا دیکھ کر ان کے نواسوں کی خدا نے معرفت حُبِّ اہلبیت ؑہی کو اصلِ ایماں کر دیا صرف گلزارِ خدیجہؑ کو ملی یہ فوقیت جس کے ہر اِک گل کو خالق نے گلستاں کر دیا کس قدر کاری ہے یہ بنتِ خدیجہؑ کا عمل اہلِ دنیا کی ہر اِک سازش کو عریاں کر دیا