وحید الحسن ہاشمی

وحید الحسن ہاشمی

وہی محفوظ ہیں ہر اک بلا سے

    وہی محفوظ ہیں ہر اک بلا سے جنہیں اُلفت ہے سرکارِ وفاؑ سے وفائے حضرتِ عباسؑ ہے یہ قدم دریا میں ہیں اور ہونٹ پیا سے نبیؐ کی طرح کام آئے ہیں دیں کے رسولؐ الله کے دونوں نواسے بر یدہ بازوئے عباسؑ لے کر کریں گی بات پھر زہراؑ خداسے خطائے اصغرِؑ معصوم کیا تھی لہو پوچھے گا اِک دن حرملا سے ذرا اصغرِؑ کی وہ ہچکی تو دیکھو جو ٹکرائی ہے باطل کی صدا سے نہ ان بالوں کو دیں زینبؑ دعا کیوں جو رُخ پر آگئے اڑ کر ہوا سے یہ کہہ کر چھپ گیا شاہی کا چہرہ کبھی ٹکر نہ لینا کربلا سے