دریافت
-
کیا تم وہ اُداسی دور کر سکتے ہو جو سارے آئنے توڑ دینے کے بعد دیواروں میں گھس جاتی ہے کیا تم وہ دھواں باہر نکال سکتے ہو جو ساری تصاویر جلانے کے بعد حلق میں بھر جاتا ہے کیا تم اس گلدان کو جوڑ سکتے ہو جو کسی جانے والے نے ہاتھ سے گرا دیا ہو کیا تم وہ آوازیں واپس لا سکتے ہو جو کسی موڑ کے آغاز پر غائب ہو جاتی ہیں کیا تم کوئی ایسی چیز ایجاد کر سکتے ہو جس سے میں دریافت کر لی جاؤں