فاطمہ مہرو

فاطمہ مہرو

رنگ و رس

    چندھی ہوئی آنکھوں سے دنیا بھر کے خوب صورت مناظر قید کرنے والے لڑکے تم اب بھی کہتے ہو : میں نے عورت نہیں دیکھی دل کش تصویریں کیمرے کی بجائے دلوں کے کینوس پر بنتی ہیں کاش تمہیں آخری ملاقات سے پہلے مکمل اندھیرے کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے