ماؤزے تنگ

ماؤزے تنگ

لیویازی صاحب کے جواب میں

    ترجمہ:  ن۔م

     

    ھوان شی شاکی کی دھن میں

    اکتوبر1950ء

    1950ء میں قومی دن کے جشن کے موقع پر رقص و سرود کا پروگرام دیکھتے ہوئے لیویازی صاحب نے تھوان شی شا کی دھن میں ایک فی البدیہہ نظم لکھی۔ ماؤ نے اسی دھن اور قافیہ میں جواباً یہ نظم لکھی۔

     

    رات لمبی تھی ’’زمین سرخ‘‘ پر

    مشکل سے پھوٹی ہے سحر،

    اک صدی تک بھوت

    اور عفریت محو رقص مجنونانہ

    تھے، پارہ پارہ تھے ہمارے پانچ سو

    میلین عوام

    گونج اٹھی ہے اذان مرغ اب

    سب کچھ ہے روشن زیر عرش،

    یوں تھیئن کے ساتھ کل قومیتیں

    پیش کرتی ہیں سرود،

    سینہ ٔ شاعر میں یوں جذبے کی

    سرشاری کبھی پہلے نہ تھی