ماؤزے تنگ

ماؤزے تنگ

عوامی فوج آزادی کا ننکنگ پر قبضہ

    ترجمہ:  ن۔ م

    اپریل 1949ء

    چونگ شان پر دفعتاً طوفان امڈا ٹوٹ کر

    ایک میلین زور آور فوج نے

    کر لیا ہے پار دریائے عظیم

    شہر ...... بیٹھا شیر لیٹا اژدھا

    اپنے ماضی سے ہے برتر شان میں

    غازیانہ فتحمندی سے ہوئے زیر و زبر ارض وسما

    اپنی وافر جراتوں سے بھاگتے دشمن کا ہم پیچھا کریں

    نہ کریں تقلید ہم پاونگ کی، بے کارشہرت کے لیے

    ہوتی ذی حس گر یہ فطرت وہ بھی ہو جاتی ضعیف

    عالم انسان کا قانون ہے ...... توت کے کھیتوں میں ڈھل جاتے ہیں بحر