چوڑی گلی کے سامنے
چوڑی گلی کے سامنے والے گھر میں ٹھنڈک ایک طلسمی ٹھنڈک نیم کے پیڑوں کی سبز پرانی شاخیں پھیلی دور تلک اور شاخوں کے رنگ کھلے چوباروں پر چوباروں کے چھجوں پر سو اُڑیں کبوتر نیل کی گانی والے گہرے لقے کبوتر سامنے والے گھر کے سامنے میرا آنگن میرے آنگن بیچ کھڑی دو ٹاہلیاں اونچی چیت سمے کا بور پھٹا ہے ٹہنیوں پر اور پتوں پر کاسنی شیشے چمک رہے ہیں صبح سویرے جامنی لالیاں آجاتی ہیں نیلی رگوں پر ہلکی چونچیں مارنے والی اُڑ اُڑ کر جا بیٹھیں نیم کی شاخوں پر نیم کی چوٹیاں بھڑ گئیں میری ٹاہلیوں سے لقے کبوتر مل گئے نازک لالیوں سے سامنے والے گھر سے پر انجان رہا میں وہ میرا آنگن دیکھ سکا نہ اُس کا میں