یہ مرحلے بھی محبت کے باب میں آئے
یہ مرحلے بھی محبت کے باب میں آئے خلوص چاہا تو پتھر جواب میں آئے خوشا! وہ شوق کہ در در لیے پھرا مجھ کو زہے نصیب کہ تم انتخاب میں آئے ہزار ضبط کروں، لاکھ دِل کو بہلاؤں مگر وہ شکل جو ہرروز خواب میں آئے میں کیا کہوں کہ ترا ذکر غیر سے سُن کر جو وسوسے دلِ خانہ خراب میں آئے ہے شہر یار کی قربت سے فاصلہ بہتر رہے جو قرب میں اکثر عتاب میں آئے وہیں قبیلہئ مردہ ضمیر لکھ دینا ہمارا ذکر جہاں بھی کتا ب میں آئے ریا کے دَور میں سچ بول تو رہے ہو مگر یہ وصف ہی نہ کہیں احتساب میں آئے میں اپنے دیس کی مٹی سے پیار کرتا ہوں یہ جرم بھی مری فردِ حساب میں آئے