خرم آفاق

 خرم آفاق

کسی کے ساتھ شرارت ضرور کرتے ہیں

    کسی کے ساتھ شرارت ضرور کرتے ہیں جو بے وفا ہوں محبت ضرور کرتے ہیں یہ اور بات ہمیں شوق بزم ہے لیکن اکیلے پن کی حمایت ضرور کرتے ہیں وہ شخص لاکھ امیروں کے بھیس میں جائے دکاندار رعایت ضرور کرتے ہیں جنوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے بھی کبھی کبھار نصیحت ضرور کرتے ہیں کسی بدن پہ کسی ملک پر کسی دل پر جو سچے ہوں وہ حکومت ضرور کرتے ہیں