گھر
-
ایک مکان اور بستر سے اور برتن سے کیا گھر بنتا ہے گھر بنتا ہے تم سے تم جو ہنستے رہتے ہو ہنستا ہے گھر بھی روٹھو گے جو تم تو روٹھے گی ہر چیز چیزوں میں ہو جاؤں گی تبدیل بستر اور برتن کی طرح بستر یا برتن سے کیا گھر بنتا ہے گھر بنتا ہے تم سے