جاوسنگ ۔ آئی

جاوسنگ ۔ آئی

نظم

    ترجمہ:حبیب فخری

     

    وہاں سرد چوٹیوں کے آس پاس

    بے شمار پتنگیں اور دائرے میں سفر کرتے راج ہنس

    اڑتے ہی رہتے ہیں

    وہ کسی وقفے کو نہیں جانتے

    سیاح وہاں بے سمت آوارہ گردی کرتے ہیں

    ان کے بارے میں متفکر

    محض بالا اور زیریں برف کے درمیان

    وہ کھڑے ہیں