سفر میں جب تلک رہنا گھروں کی آرزو کرنا
سفر میں جب تلک رہنا گھروں کی آرزو کرنا گھروں میں بیٹھ کر بیتے سفر کی گفتگو کرنا رفو گر چاند نکلا ہے نہ تارے ہیں نہ جگنوہیں رفو گر اپنے ہاتھوں کے اجالے میں رفو کرنا تمہیں دیکھیں نہ دیکھیں ایک عادت ہے کہ ہر شب کو تمہارے خواب کی سونے سے پہلے آرزو کرنا غمِ نا آگہی جب رقصِ وحشت کا خیال آئے کہیں اوپر سے کچھ نیلا ہٹیں لا کر وضو کرنا جنھیں روٹھے ہوئے دلدار کی بانہیں سمجھتے ہو وہ شاخیں کاٹ لانا پھر انھیں زیبِ گُلو کرنا نئے چہروں سے ملنے کے لیے کیا شکل بہتر ہے پرانے پیرہن پر رنگ کرنا یا لہو کرنا