ڈبلیو۔ایس۔ مرون

ڈبلیو۔ایس۔ مرون

جب جنگ تمام ہو جائے گی

    ترجمہ: شاداب احمد

     

    جب جنگ تمام ہو جائے گی

    ہم ظاہر ہےاترائیں گے

    ہوا بالآخر سانس لینے کے قابل ہو جائے گی

    پانی سنور چکا ہو گا

    سلمن مچھلی اور

    آسمان کی خاموشی

    زیادہ مکمل طور پر ہجرت کرے گی

    مردے سوچیں گے جینے والے اسی لائق ہیں

    ہم جان لیں گے کہ ہم کون ہیں

    اور پھر ہم سب دوبارہ بھرتی ہو جائیں گے